بدین کے شہر ٹنڈو باگو کے قریب زمین پر قبضے کے خلاف متاثرہ خاندان کا احتجاجی مظاہرہ

Badin  Affected families Protest

Badin Affected families Protest

بدین (عمران عباس) بدین کے شہر ٹنڈو باگو کے قریب زمین پر قبضے کے خلاف متاثرہ خاندان کا عورتوں اور بچوں سمیت احتجاجی مظاہرہ، پولیس پر مخالفین کی مدد کرنے کا الزام، انصاف کی اپیل۔

بدین کے شہر ٹنڈو باگو کے قریبی گاﺅں موسو کیریو میں قبضہ گروپ کی جانب سے 4 ایکڑ پر قبضہ کرنے کے خلاف کیریو برادی کے سینکڑوں مرد اور خواتین کا بچوں سمیت بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے میں شریک متاثرہ خاندان کے سربراہوں نور حسن کیریو، محمد صدیق کیریو، اور دیگر کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ کے سر غنہ اسلم ، افضل، امین، عمران اور دیگر نے ہماری چار ایکڑ زمین قبضہ کرکے اس پر موجود فضل بھی ہتھیا لی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا اس واقعے کی اطلاع اور رپورٹ ہم نے پولیس میں بھی درج کروائی ہے لیکن تاحال پولیس نے کوئی بھی کاروائی نہیں کی ہے ، انہوں نے حکومت سندھ ، چیف جسٹس آف سندھ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ قبضہ کی گئی زمین پر سے قبضہ ختم کرواکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔