بدین شہر میں بھٹائی کالونی ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل

Badin News Bhitai Colony

Badin News Bhitai Colony

بدین (عمران عباس) بدین شہر میں بھٹائی کالونی ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل، ایک ہزار سے زائد کی آبادی رکھنے والے محلے کے مکین واٹر سپلائی، روڈ، گلیاں اور دیگر سہولیات سے محروم، انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطابلہ۔۔ بدین شہر کے قاضیہ واہ کے نزدیک بھٹائی کالونی کے مکین ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور یہ علاقہ بدین انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل ہے جہاں پر نا تو صفائی کا عملہ پہنچتا ہے اور ناہی یہاں پر کوئی ترقیاتی کام ہوتا ہے۔

ریلوے اسٹیشن اور قاضیہ واہ نہر کے درمیاں میں واقے یہ کالونی روڈ، راستوں ، گٹر نالوں اور واٹر سپلائی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، علاقہ مکینوں کا کہا ہے کہ یہاں پر صفائی کا عملہ نا پہنچنے پر کئی بار تعلقہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کو شکایات کی ہیں لیکن کوئی بھی افسر یا عملہ یہاں پر نہیں آتا، جبکہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ایک گٹر نالا تعمیر کیا گیا تھا جس نالے کو آگے راستہ نا ملنے کے باعث مکمل طور پر بند ہوگیا اور لوگوں نے اس نالے پر تعمیر کردی ہے جس کے باعث یہاں پر گٹر لائین کا پانی گلیوں میں موجود رہتا ہے اور چلنے پھرنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ واٹر سپلائی کا پانی نا ہونے کے باعث ہمیں یہاں پر پانی نہر سے بھرنا پڑتا ہے جس کے باعث ہمیں اور ہمارے بچوں کو مختلف بیماریوں نے جکڑ لیا ہے، علاقہ مکینوں نے حکومت سندھ اور بدین کی ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ بھی پاکستان کے شہری ہیں اور بدین کے رہائشی ہیں انہیں بھی وہی حق حاصل ہے جو دیگر شہریوں کو حاصل ہے تو پھر کیوں ان کے ساتھ یہ ناانصافی کی جارہی ہے، انہیں بنیادی سہولیات دے کر ان کے اندر سے احساس محرومی کو ختم کیا جائے۔۔۔۔