بدین کے ساحلی علاقے زیرو پوائنٹ کا گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

Badin Zeero Point

Badin Zeero Point

بدین (عمران عباس) بدین کے ساحلی علاقے زیرو پوائنٹ کا گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم، میٹھا پانی، لائٹ اور راستے تک موجود نہیں، 13 سال قبل شروع ہونے والی پکے مکانوں کی اسکیم بھی رُل گئی، تین سال قبل لگایا جانے والا آر او پلانٹ بھی شروع نہیں کیا جا سکا، علاقہ مکین شدید مشکلات سے دو چار۔۔۔ بدین کے ساحلی علاقے زیروپوائنٹ کے گاؤں رمضان ملاح کے مکین اپنا پیٹ گذر مچھلی پکڑ کر کرتے ہیں لیکن یہ گاؤں بنیادی سہولیات سے بلکل محروم ہے، تیرہ سال قبل مشرف کے دور میں ارباب غلام رحیم نے 326 گھروں پر مشتمل ایک کالونی کا اعلان کیا تھا جس میں ایک گھر میں تین کمرے ایک کچن اور ایک واش روم دینا تھا لیکن اس کا کام شروع ہوتے ہی کچھ عرصہ کے دوران بند کردیا اور تیرہ سال گذر جانے کے باوجود اس کا کام مکمل نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث علاقہ مکین کچے اور جھومپڑی نماء گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔۔

علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ تین سال قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے دوسرے دور میں کروڑوں رپورں کی لاگت سے ایک آر او پلانٹ تعمیر کیا گیا تھا جس کا کام سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا کرنا تھا لیکن وہ بھی شروع نہیں کیا جاسکا ہے ،جس کے باعث ہم سمندر کا کھارا پانی پینے پر مجبور ہیں اور اگر پیسوں سے لیتے ہیں تو دو دراز علاقوں سے ایک ٹینکر پانچ ہزار روپے میں خریدنا پڑتا ہے ، علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ سمندر کا کھارا پانی پینے کے باعث ہم میں اور ہمارے بچوں میں بہت سی بیماریوں نے بھی جنم لے لیا ہے ، انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ درمیاں میں چھوڑے گئے گھروں کے پروجیکٹ اور آر او پلانٹ کے پروجیکٹ کو مکمل کرکے ہمیں بھی عام انسانوں جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔۔۔