بدین کی خبریں 14/11/2015

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کی دس ٹاﺅن کمیٹیز میں سے ایک ٹاﺅں کمیٹی مکمل طور پر آزاد امیدواروں نے بلا مقابلہ جیت لی، ضلع بدین کی دس ٹاﺅں کمیٹیز میں سے ٹاﺅں کمیٹی ٹنڈو غلام علی کی جنرل کاﺅنسلز کی دس نشتوں پر آزاد امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ، آزاد امیدواروں مختیار احمد، محمد اشرف، محمد حسن، محمد صدیق، محمد عیسیٰ،واجد علی، مختیار علی، حیدربخش ، خالد حسین اور عبدالستار شامل ہیں ان کے سامنے کسی بھی سیاسی جماعت کے امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے، الیکشن کمیشن بدین سے ملنے والی معلومات کے مطابق ٹاﺅں کمیٹی ٹنڈو غلاعلی مکمل طور پر آزاد امیدواروں نے جیت لی ہے ، ٹاﺅں کمیٹی ٹنڈو غلام علی جو میونسپل کمیٹی ماتلی کی حدود میں آتی ہے ، ضلع بدین میں اس وقت پیپلز پارٹی اور ذوالفقار مرزا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے لیکن اس ٹاﺅں کمیٹی میں دونوں گروپس کی جانب سے کسی نے بھی اپنے اُمیدواروں کو کھڑا نہیں کیا یا پھر ایسا کہا جا سکتا ہے کہ اس ٹاﺅں کمیٹی پر ان کو کوئی امیدوار نہیں ملا، جیتنے والے آزاد امیدواروں کی جانب سے ابھی سے جشن منانے کی تیاری شروع کردی گئیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے حمایت یافتہ امیدواروں خلیفہ طارق عزیز میمن ،گلزار احمد میمن ،حاجی غلام حسین سومرو ،عمران سومرو،محمد رحیم کھٹی ،اعجاز احمد خواجہ ،محمد عیسیٰ ملاح ، فتح محمد گوپانگ ،محمد رفیق بھٹی،شاہد خان آفریدی ،ریاض طاہرانی و دیگر نے بدین پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور اس کے صوبائی وزراءڈاکٹر سکندر علی مندھرو گیان چند اسیرانی ،ڈپٹی اسپیکر شہلارضا،ایم این اے شگفتہ جمالی ،ایم پی اے شمیم پنھور ،ایم این اے کمال خان چانگ اور دیگر پی پی کے امیدواروںکو کامیاب کرانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی ہتھکنڈ ے استعمال کر رہے ہیں جبکہ وارڈ نمبر 14کے امیدوار کے گھر پر انتظامیہ اور پرزائیڈنگ افسراں کے ساتھ ایک غیر قانونی اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں پی پی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمیشنر ،ڈی آر او،ایس ایس پی بدین ایک پلاننگ کے تحت پولنگ عملہ تبدیل کر کے پی پی کے من پسند افسران کو پولنگ اسٹیشنوں پر مقرر کیا جا رہا ہے دوسری طرف صوبائی وزراءاور ڈپٹی اسپیکر اپنی نگرانی میں بدین کے مختلف وارڈوں میں ترقیاتی اسکیمیں دی رہی ہیں جبکہ صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندرعلی مندھرو کا بھتیجا ذوالفقار علی مندھرو جو کہ 19گریڈ کا آفیسر ہے وہ غیر قانونی اختیارات استعمال کر کے ان ترقیاتی اسکیموں کے بل بنا رہے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ پی پی پی بدین ضلع میں اپنی مقبولیت کھوچکی ہے اور ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاٹ کا شکار ہو گئی ہے اور پی پی پی آصف علی زرداری گروپ کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بدین میں پور امن اور غیر جانبرانہ الیکشن کرانے کے لیے بدین میں ڈپٹی کمشنر اور ایس پی بدین کو فوری بدلی کیا جائے اگر یہاں کے حالات خراب ہوئے تو پھر دوسری صورت میں جوبھی صورتحال پیدا ہوئی تو اس کی ذمیدار موجودہ انتظامیہ سندھ حکومت کے وزیر اور پی پی پی کے ایم این اے اور ایم پی ایز پر ہوگی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویزن کے ڈپٹی آرگنائیزر سیدطاھرا حمد شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر اپنے ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے ماہر تعلیم پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویزن کے ڈپٹی آرگنائیزر سید طاہر احمد شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوراں کیا اس موقع پر پی پی پی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری بھی موجود تھے سید طاہر احمد شاہ نے پی پی پی میں شمولیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور میں بھی شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلوں گا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بدین میں پی پی پی کو تاریخی مقام حاصل ہے اور ہر دور میں پی پی پی نے کامیابی حاصل کی ہے انشااللہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی بھی عوام کی قوت بن کر ابھرے گی۔۔