بدین میں لٹر برادری کی جانب سے زمینوں پر قبضہ کے خلاف بااثر افراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) بدین میں لٹر برادری کی جانب سے زمینوں پر قبضہ کےخلاف بااثر افراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رہنماﺅں محمد خان ، خمیسو، احمد، سکندر علی، عارف احمد، علی اکبر اور دیگر نے کہا کہ ہم ہمارے گاﺅں میں عرصہ دراز سے آباد ہیں جہاں پر پہلے سے ہی ہماری زمینیں ہیں اور کچھ زمینیں ہم نے جونیجا برادری سے خرید کی تھیں جن کے کاغذات بھی ہمارے پاس ہیں اور اب جونیجا برادی کے وہی افراد ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور پانچ ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے اپنے اسلحہ بردار لوگوں کو بھی بیٹھا دیا ہے۔

جنہوں نے فائرنگ کرکے ہمارے پانچ افراد کو شدید زخمی بھی کردیا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ ان زمینوں پر جاری عدالتوں میں کیس بھی ہم جیت چکے ہیں لیکن بااثر افراد جن کی پہنچ اوپر تک ہے وہ ہمیں ہماری زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، انہوں نے حکومت سندھ، چیف جسٹس آف سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہماری زمینوں پر سے قبضہ خالی کرواکر ہمیں انصاف اور جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔