بدین کی عدالت کی جانب سے ایس ایچ او سمیت 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کی عدالت کی جانب سے پنگریو تھانے کے سابق ایس ایچ او سمیت 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم

پنگریو شہر میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامی حاجی پناہ ملاح کی مویشی منڈی کے پلاٹ پر قبضے کے خلاف پناہ ملاح کے بیٹے دیدار ملاح کی درخواست پر فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج بدین فاروق احمد عباسی کی عدالت کی جانب سے پنگریو تھانے کے سابق ایس ایچ او لونگ خان شر اور ایم این اے کمال خان چانگ کے مبینا حامیوں داد محمد، قادر، آفتاب، حنیف سمیت 10افراد کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے،

یاد رہے اسی ایس ایچ او پر پہلے بھی اسی نوجوان دیدار ملاح کو ناحق قیدمیں رکھنے اور تشدد کرنے کے باعث معطل اور لائن حاضر کردیا گیا تھا۔۔۔