بدین میں محکمہ بلدیات کی یونین کاﺅنسل کے دفتر پر پولیس نے قبضہ کر کے تھانہ قائم کر دیا

بدین (عمران عباس) بدین میں محکمہ بلدیات کی یونین کاﺅنسل کے دفتر پر پولیس نے قبضہ کر کے تھانہ قائم کر دیا،محکمہ بلدیات کا قیمتی رکارڈ غائب ہونے کا انکشاف،رکارڈ کے ساتھہ محکمہ بلدیات کے ملازم بھی غائب۔

ایک جانب سندھ میں انصاف نچلی سطع پر منتقل کرنے کے لیئے حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام لایا جا رہا ہے تو دوسری جانب سندھ میں پولیس گردی عروج پر ہے،بدین کے لورای شریف شہر میں محکمہ بلدیات کے دفتر پر پولیس نے پولیس گردی کی ایک اور نئی مثال قائم کرتے ہوئے قبضہ کر کے وہاں پر بکتر بند کھڑی کر دی ہے اور یونین کاﺅنسل کے دفتر میں ہی گزشتہ دو سالوں سے تھانہ قائم کیا ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے یونین کاﺅنسل کے دفتر پر قبضے کے بعد محکمہ بلدیات کا قیمتی رکارڈ بھی غائب ہو چکا ہے جب کے یونین کاﺅنسل کے دفتر میں تعینات یونین کاﺅنسل سیکریٹری ، کمپیوٹر آپریٹر، و دیگر عملہ بھی غائب ہے جو کے گزشتہ دو سالوں سے گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہین،یونین کاﺅنسل کے دفتر پر پولیس قبضے کے باعث رہائش سرٹیفیکیٹ ، پیدائش سرٹیفیکیٹ، و دیگر دستاویز کا حصول عوام کے لیئے نا ممکن ہو گیا ہے۔

Badin Luwari Sharif

Badin Luwari Sharif