بدین کی خبریں 24/6/2017

Badin

Badin

بدین (رپورٹ عمران عباس) ضلع بدین کو ماڈل ضلع بنائیں گے، شہروں کی ترقی کے لیئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے اثرات بہت ہی جلد سامنے آئیں گے، ضلع کاؤنسل چیئرمین علی اصغر ھالیپوتہ۔۔
ضلع کاؤنسل چیئرمین علی اصغر ھالیپوتہ نے ضلع کاؤنسل کے تعاون سے لگنے والے بچت بازار کا دورا کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بچت بازار لگنےسے یہاں کی عوام کو کافی رلیف ملا ہے ، یہاں پر ملنے والے اشیاء عام مارکیٹ میں ملنے والی قیمت سے کم ریٹ پر مل رہے ہیں جس سے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کافی رلیف مل رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر بدین کی عوام ان بازاروں سے مطمعین ہے تو یہ بازاریں رمضان کے بعد بھی لگائی جاسکتی ہیں اور ان کو مستقل کیا جاسکتا ہے، دوسری جانب شہر کی ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بدین کے لیئے ایک بہتر پلان ترتیب دیا جارہا ہے جس سے ضلع بھر کے شہروں اور دیہاتوں کو ترقی ملے گی جبکہ ضلع بدین کو ایک ماڈل ضلع کے طور پر دنیا کے سامنے لائیں گے اور اس ترقی کے اثرات بہت ہی جلد عوام کے سامنے ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گےاس موقع پر اے ڈی سی ون علی نواز بھوت، ایس ایچ اور محمد ابراہیم جتوئی اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

بدین (رپورٹ عمران عباس)عید قریب آہ گئی مگر مستحقین کو حکومتی عیدی نا ملی، غریب مرد ، خواتین اپنے بچوں سمیت بینکوں اور نجی اداروں کی دکانوں کے سامنے دن رات گزارنے پر مجبورہوگئے، اکثر بینکرز یا دیگر ادارے پیسوں کی قلت کا بہانا بناکر اے ٹی ایم مشیں بند کردیتےہیں،بینظیر انکم سپورٹ اور حکومت کی جانب سے عید پر خصوصی پیکج کی رقم کے لیئے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ بینکوں اور نجی اداروں کی دکانوں کے آگے خوار ہونے پر مجبور ہیں جبکہ ان اداروں اور بینکوں کے ملازمین کی جانب سے ان کی رقم میں سے پیسے کی کٹوٹی کی شکایات بھی سامنے آگئی ہیں،بینکوں کے باہر نصب اے ٹی ایم مشینوں پر عوام کا ایک ہجوم نظر آتا ہے جبکہ ان کے آس پاس دکانوں ، ٹھیلوں یا گھروں پر دیہاتوں سے آئے ہوئے لوگوں کا رش ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا، دوسری جانب پیسے لینے کے لیئے آنے والے مستحقین کا کہنا ہےکہ عید سر پر ہے اور ہمارے دو سے تین دن تک یہاں پر گزر جاتے ہیں لیکن ہمارا نمبر نہیں آتا اور جب نمبر آتا ہے تو بینک ملازمیں یا پھر نجی ادارے جن کو یہ رقم دینے کا اختیار دیا گیا ہے ان کے ملازمین ہمارے پیسوں میں سے اچھی خاصی رقم کی کٹوتی کرلیتے ہیں ، مستحقین نے مطالبہ کیا کہ پیسے دینے کا کوئی اچھا نظام بنایا جائے تاکہ ہم غریبوں کی تذلیل ہونا بند ہوجائے۔۔

بدین(عمران عباس)ضلع بدین کے مختلف شہروں میں جمعتہ الوداع پر یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد، مرکزی ریلی شاہنواز چوک سےپریس کلب تک نکالی گئی۔۔
پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح جمعتہ الوداع کے موقع پر وحدت المسلمین کی جانب سےضلع بدین کے مختلف شہروں تلہار، نندو، ماتلی، کڈھن، گولاڑچی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں القدس ریلیاں نکالی گئیں، بدین شہر میں مرکزی ریلی شاہنواز چوک سے شروع ہوئی اور پریس کلب پر آکر ختم ہوگئی، دوران ریلی علماؤں سید نادر علی شاہ، مسجد زین العباد کے پیش امام مولانا عابد علی نجفی، علامہ بھادر علی میمن، سلیم خاصخیلی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بیت المقدس سے امریکہ اور ان کے حامی اسرائیل کا قبضہ ختم نہیں ہوتا تب تک یہ ریلیاں دنیابھر سے نکلتی رہیں گی اور بے گناہ فلسطینوں کی حمایت کرتی رہیں گی، رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینوں پر گزشتہ کئی برسوں سے امریکہ اور اسرائیل ظلم کررہا ہے اور ان کے بے گناہ شہریوں کو شہید کررہا ہے لیکن فلسطینیوں نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری ہے اور خالی ہاتھوں سے ان کا مقابلہ کررہے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے اس عمل کی اہل تشیع کی جانب سے ہمیشہ حمایت رہی ہے اور ہمیشہ حمایت جاری رہے گی جبکہ اسرائیل اور امریکہ کے ظلم کے خلاف ہم نے ہمیشہ مذاحمت کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے، ۔۔