ضلع بدین کے مختلف شہروں میں عید کی خریداری کے باعث رش بڑھ گئی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے مختلف شہروں میں عید کی خریداری کے باعث رش بڑھ گئی، امیر لوگ نے خریداری کے لیئے کراچی اور حیدرآباد جانے کا رخ کردیا جبکہ غریب طبقہ نے لنڈا بازاروں کی طرف رخ کردیا۔

خریداری کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔۔بدین سمیت ضلع بھر کے شہروں تلہار، کڈھن، پنگریو، شادی لارج، ٹنڈو باگو، کھوسکی، گولاڑچی، ماتلی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے لوگوں نے عید قریب آتے ہی عید کی شاپنگ شروع کردی ہے اوربڑے شہروں کی بازاروں میں لوگوں کا ہجوم لگ گیا ہے جس کے باعث تاجروں نے اپنی من مانیا ں شروع کردی ہیں، کپڑے، جوتوں سمیت دیگر اشیاء میں ایک ہزار سے دو ہزار تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

بدین شہر میں سب سے بڑے شاپنگ مرکز شہباز روڈ پر عوام الناس کا خریداری کے لیئے رش بڑھ گیا ہے بلخصوص روز افطار کے بعد رش میں بے پنا ہ اضافہ ہوتا ہے، جبکہ امیر طبقے کے لوگوں نے حیدرآباد اور کراچی کا رخ کرلیا ہے اور غریب طبقے کے لوگوں کا لنڈا بازار کی جانب رخ ہے، تاجروں اور امیر بیوپاریوں نے غریب طبقے کو عید سے محروم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہے اور ملبوسات اور جوتوں کی رقم میں ایک ہزارسے دو ہزار تک کا اضافہ کردیا ہے جو کہ غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

ایک جانب ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں افطاری کی اشیاء میں پچاس فیصد تک پہلے ہی اضافہ کردیا گیا تھا لیکن اب کپڑوں اور جوتوں کی خریداری کے لیئے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں جسکے باعث غریب طبقہ عید کو منانے سے محروم ہوجائے گا۔۔