ضلع بدین کے نواحی شہر کھورواہ میں تھانے کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل

Badin Thana

Badin Thana

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے نواحی شہر کھورواہ میں تھانے کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی تقریبا ایک صدی قبل تعمیر کئے گئے تھانے کی مرمت نہ ہونے سے تھا نے کی عمارت بھوت بنگلہ نظر آنے لگی، پولیس اہلکاروں کی جان داﺅ پر لگ گئی۔۔۔

ضلع بدین کے شہر کھورواہ میں تقریبا ایک صدی قبل 1920میں تعمیر تھانے کی عمارت بھوت بنگلے میں تبدیل ہو گئی ہے تھانے کی قدیم عمارت کی مرمت نہ ہونے کے باعث عمارت انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے جبکہ کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے تھانے کی انتہائی زبوں حالی کے سبب پولیس اہلکار اپنی جان پہ ہتھیلی پہ رکھ کراس خطرناک عمارت میں فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ تھانے میں رہائشی کوارٹر اور بیت الخلاءبھی منہدم ہو گئے ہیں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تھانے کی مرمت نہ ہونے کے سبب عمارت کھنڈرات بن چکی ہے مگر وہ ان کھنڈرات میں ہی اپنی ڈیوٹیاں ادا کر رہے ہیں۔۔