ضلع بدین کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کا شاندار استقبال کیا جائے گا

Badin PP

Badin PP

بدین (عمران عباس) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کی جانب سے 23 دسمبر کو کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری کا شاندار استقبال کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار پی پی پی ضلع بدین کے سابق صدر کمال خان چانگ، ایم پی اے بشیر ھالیپوتہ، رئیس عبدالغفور نظامانی، ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، حاجی رمضان چانڈیو، ضلع کاؤنسل چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ، سابق رابطہ سیکریٹری امیر حسن کھوسہ اور دیگر رہنماؤں نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 23 دسمبر پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کے لیئے شاندار دن ہے، اس دن پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیرمین آصف علی زرادری وطن واپس لوٹ رہے ہیں اور ضلع بدین کی عوام ملک بھرکی عوام کے ساتھ ان کا شاندار استقبال کریگی، مقامی رہنماؤں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی پاکستان آمد کا سن کر غیر جمہوری قوتیں پریشان ہوگئی ہیں، اور ان کو ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ 23 دسمبر کو آصف علی زرادی کا شاندار اسقبال کرکے ہم انہیں ناکام بنا دینگے۔۔۔۔