بدین ضلع کی عوام کو طاقت اور لاٹھی کے زور پر فتح نہیں کیا جا سکتا۔ فہمیدہ مرزا

Fahmida Mirza Speech

Fahmida Mirza Speech

تلہار (امتیاز جونیجو) بدین ضلع کی عوام کو طاقت اور لاٹھی کے زور پر فتح نہیں کیا جا سکتایے وہ عوام ہے جس نے آمروں سے ٹکر کھائی اب تمہارے خوف اور دھمکیوں میں آنے والی نہیں تلہار کی عوام کے اتنے بڑے ھجوم نے ثابت کردیا ہے کہ مال لوٹنے والوں کی شکست یقینی ہے ہمیں پولیس کے ادارے پر یقین نہیں 17دسمبر کو رینجرز کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں کیونکہ آئی جی اور وزیر داخلہ سندھ کومجھے اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو نقصان پہنچانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

لیکن اس عوام کی خاطر ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہارمنگل کے روز سابقہ قومی اسیمبلی اسپیکراور ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا تلہار میں میر عبدالعزیز جمالی کی رہائشگاہ پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کا امن بحال کرانے والی رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کیلئے پریشان ہے کیونکہ وہ اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی سمیت پوری سندھ میں رینجرز تعینات کی جائے تا کہ غریب لوگ سکون کی سانس لے سکیںانہوں نے کہا کہ نیب کے خوف سے اینٹی کرپشن کا محکمہ بہت سرگرم ہوکر سندھ بھر میں چھاپے مارکر کرپشن کا رکارڈ اپنے ہاتھوں میں محفوظ کر رہے ہیں۔

لیکن عوام اس سازش کو اچھی طرح جان چکا ہے سندھ کورٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان کیخلاف جلد کارروائی ہونی چاہئے کیونکہ جس ملک کی عدالتیں محفوظ نہیں اس میں عوام کی کیا حفاظت ہوگی ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے لیکن حکومت تمام حدود پار کر گئی ہے قائم علی شاھ کہتے ہیں کہ کرپشن لیاقت علی خان سے جاری ہے لیکن میں پوچھتی ہوں کہ اس عوامی حکومت میں کرپشن کم ہوئی یا بڑھی ہے؟ ہمارے اسکول روڈاسپتالوں کی حالت میں بہتری آئی ہے یا بگڑی ہے؟ کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے پر ہمیں غدار کا لقب دیا گیااگر عوام سے ووٹ لیکر ایوان میں پہنچ کر ان کے حقوق کی بات نہ کروں اور کرپشن پر آنکھیں بند رکھوں یے میں ہر گز نہیں کر سکتی میں نے تلہار کی عوام کو کبھی نہیں بھلایا۔

ہرمشکل گھڑی میں ان کیساتھ رہی ہوں آج میں ہر برادری کویے اپیل کرتی ہوں کہ فرق مٹا کر متحد ہوجائیں اور وارڈ ایک میں ماسی ہدائی اور وارڈ 6میں مرتضیٰ جمالی کیساتھ باقی مرزا پینل کے باکردار امیدواروں کو کامیاب کریںگے جن کا انتخابی نشان بوتل ہے یہاں کے نمائندوں نے عوام کی خدمت کے بجائے اپنی جائیدادیں بڑہائیں اب تین سال بعد الیکشن کے موقع پر انہیں ترقیاتی کام یاد آگئے اس موقع پر انہوں نے سانگھڑ اور آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کے والدین سے ہمدردی کا اظہار کیاآپا فہمیدہ نے مزید کہا کہ بدین کے الیکشن جیتنے کیلئے منتخب نمائندگان کو 8کروڑ روپے دئے گئے۔

جن میں آدھے عوام کو فائدہ ملا آدھے جیبوں میں چلے گئے ڈی آر او کو الیکشن میں دھاندھلی کیلئے خاص رکھا گیا ہے لیکن اس میں بھی عوام ان کو ناکام بنائے گی انہوں نے میڈیا کو اپیل کی کہ انتخابات میں کوئی بھی دھاندھلی کی کوشش کرے تو اسے بغیر کسی خوف اور سچائی سے عوام کے سامنے بینقاب کرے اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ کے ہمراہ ان کی بیٹی اور بہن ساتھ تھی۔