بدین ضلع سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے تباہ و برباد ہو چکے ہیں۔ عبدالغفار عمر

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر عبدالغفار عمر نے کہا ہے کہ بدین ضلع سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے تباہ و برباد ہو چکے ہیں تعلیمی اداروں کے لیئے جاری ہونے والے فنڈ ز منتخب نمائندے ہڑپ کر جاتے ہیں۔

اس لیئے تعلیمی اداروں سمیت دیگر محکمات کی عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں تعلیم و صحت اور ترقیاتی کاموں میں اربوں روپیوں کی کرپشن کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بدین میں نو منتخب ضلعی امیر مولانا غلام رسول احمدانی کی تقریب حلف برداری کے پر خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی سندھ میں روز بروز چوری ڈکیتی کی وارداتیں روزانہ کامعمول بن چکی ہیں صوبے بھر میں مہنگائی بیروزگاری اور بد امنی کو فروخ دیا جارہا ہے صوبے سندھ میں امن امان کے صوتحال بد تر ہوتی جارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے سندھ حکومت میں بار بار وزراء کی تبدیلی ہوتی رہتی ہے لیکن سندھ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آ رہی اور حکومتیں بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن سندھ کے حالات تبدیل نہیں ہوتے انہوں نے مزید کہا کے جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے نومبر کے آخر میں ہونے والا ورکرز کنویشن میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

جبکہ بدین ضلع سے پانچ سو سے زائد شرکا کی شرکت متوقع ہے اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کے رکن سید داؤد شاہ گیلانی ، جنرل سیکریٹری اللہ بچایو ہالیپوٹہ بھی موجود تھے۔