بدین سمیت ضلع بھر میں تیز ہواﺅں کے بعد پڑنے والی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا

Badin After Rain

Badin After Rain

بدین (عمران عباس) بدین سمیت ضلع بھر میں تیز ہواﺅں کے بعد پڑنے والی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیاہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع بدین میں جس بارش کی پیش گوئی کی جا رہی تھی اس کا سلسلہ آج سہ پہر سے ہلکی بارش کی شکل میں شروع ہو چکا ہے۔

شمال سے آنے والی کالی گھٹاﺅں کے ساتھ چلنے والی گرد آلود ہواﺅں کے بعد بدین ، ماتلی ، تلہار، گولارچی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو پھوار کی شکل میں تاحال جاری ہے۔

بارش نے موسم خوشگوار کر دیا جبکہ گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔