ضلع بدین میں ذوالفقار مرزا اور پیپلز پارٹی کے درمیاں بڑھتی ہوئی کشیدگی

Badin Police

Badin Police

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں انتخابی مہم کے دوران پیپلزپارٹی اور ذوالفقار مرزا میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال میں عوام کی جان و مان کی محافظ پولیس اور انتظامیہ نے اپنے تحفظ کے لیئے مورچے قائم کر لیئے جبکہ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

ضلع بدین میں ذوالفقار مرزا اور پیپلز پارٹی کے درمیاں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے انتظامیہ کو ہوش باختہ کر دیا ہے ، جس کے بعد انتظامیہ نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کرنے کے بجائے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ، پولیس نے اپنی حفاظت کے لیئے ڈپٹی کمشنر آفیس، ڈی آر او آفیس اور ایس ایس پی آفیس کے چاروں اطراف مورچے قائم کرکے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کردیاہے، اس کے علاوہ پولیس نے ایس ایس پی آفیس سمیت دیگر سرکاری دفاتر کے داخلی و خارجی راستوں پر بکتر بند گاڑیاں کھڑی کردی ہیں۔

ضلع بھر میں پولیس کہیں بھی نظر نہیں آتی پولیس نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جس کے بعد شہریوں میں خوف کی فضا چھا گئی ہے، الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنس پر فوج کو تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔

شہری راجا شکیل، شوکت میمن، کاشف شیدی، اعجاز خواجہ، طارق میمن، امان اللہ کورائی اور دیگر نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سرہاہے اور امید ظاہر کی ہے ضلع بدین میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث جو خوف کی فضا چھائی ہوئی ہے اس میں کافی حد تک کمی آئے گی، شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ الیکشن والے دن ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا جس سے لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچے۔