بدین میں برساتی نالے کی عدم صفائی کے خلاف شہریوں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Protest

Protest

بدین (عمران عباس) بدین میں برساتی نالے کی عدم صفائی کے خلاف شہریوں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پہ مظاہرین نے میونسپل کمیٹی کے مین گیٹ پر دھرنا دیا جبکہ مہران چوک پہ ٹائر نذر آتش کرکے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی، صورتحال کے سبب اندرون شہر چلنے والی ٹریفک بھی معطل ہو گئی۔

میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے بدین شہر کے وسط سے گزرنے والے برساتی نالے کی عدم صفائی کے خلاف شہریوں کی جانب سے قائد اعظم روڈ پر میونسپل کمیٹی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا۔

شدید گرمی اور رمضان المبارک میں دیا جانے والے دھرنے میں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی جبکہ وقوعہ سے ملحقہ مہران چوک پہ ٹائر نذر آتش کئے گئے اور میونسپل انتظامیہ کے خلاف شدید نعریبازی بھی کی، شدید احتجاج کے سبب اندرون شہر چلنے والی ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پہ شہریوں کا کہنا تھا کہ بارشوں کی پیش گوئی کی جا چکی ہے مگر برساتی نالے کی صفائی نہ کی گئی ہے جس سے متعدد رہائشی علاقے ڈوب جانے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں برساتی نالے سے تجاوازت کے خاتمے کے نام پر غریبوں کو نشانہ بنایا گیا مگر بااثر افراد کی تجاوزات کوئی بھی ختم کرنے کو تیار نہیں ہے۔