بدین کی خبریں 24/06/2015

Protest

Protest

بدین (عمران عباس) حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے والے امکانی فیصلے کے خلاف سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے بدین سول اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، بھوک ہڑتال میں شامل پیرامیڈیکل اسٹاف کے سرپرست اعلیٰ حاجی ولی محمد عمرانی،مرکزی رہنماء حاجی اللہ بچایو انڑ اور علی بخش گوپانگ، طارق آرائیں، صالح جمالی، ظہور میمن اور دیگر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کے امکانی فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کرینگے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے باعث دیگر اسٹاف کو پریشان نہیں کرینگے لیکن رمضان کے بعد احتجاج کا دائرہ بڑھا کرشہر میں مظاہرے اور بدین پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کرینگے اس کے علاو اسپتال کا سارا کام چھوڑ کر اسپتالوں کو تالے لگادینگے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے احتجاج کا سلسلہ علامتی بھوک ہڑتالوں سے شروع ہوچکا ہے اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو ہم آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس)ضلع کے مختلف شہروں میں ہلکی بوندہ باری، گرمی کازور ٹوٹ گیا،عوام میں خوشی کی لہر، لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ برقرار، ضلع بدین کے مختلف شہروں، ٹندوباگو، کھوسکی، شادی لارج، نندو شہر، کڈھن، لنواری شریف اور دیگر شہروں میں گذشتہ شب اچانک ہلکی بوندہ باری شروع ہوگئے بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش ہونے سے ضلع بدین کی عوام میں خوشی کی لہر چھا گئی اور گرمی کے ستائے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، بارش کے باعث سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا اور چوبیس گھنٹے گذرنے کے باوجود نکاسی آب کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا، دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تاحال برقرارہے، گذشتہ روز بھی 16سے 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی گئی، دوسری جانب بدین کے شہریوں محمد ہاشم سومرو، اعجاز، عبداللطیف، شوکت، حمید، راجا، علی نواز، محمد علی، ارشد اور دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الٹیمٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر واپڈا والوں نے اپنی من مستیاں ختم نہیں کیں تو ہم حیسکو آفیس کا گھیراؤ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس) نیب سندھ کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کے اعلان کے بعد ضلع بدین کے افسران خوفزدہ، انکوائری کی اطلاعات پردفاترسے ریکارڈ منتقل کرنے کی اطلاع،کرپٹ افسران میں خوف وحراس کے باعث کروڑوں روپوں کی مالیت سے خریدی گئیں گاڑیاں بھی غائب کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق نیب سندھ کی جانب سے سرکاری افسران کی خفیہ انکوائری اور کھربوں کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف ملک بھرمیں کریک ڈاؤں سے ضلع بدین میں سرکاری خزانے لوٹنے والوں افسران میں سخت خوف وحراس پھیل گیا ہے افسران اپنے تبادلے کرانے میں مصروف ہوگئے ہیں اور اپنے آفیسوں سے غائب ہوچکے ہیں محکمہ تعلیم،محکمہ ہائی وے،محکمہ صحت،محکمہ آبپاشی، پبلک ہیلتھ،محکمہ زراعت،ٹی ایم او،محکمہ خوراک کے علاوں دیگر سرکاری محکموں کے افسران میں بے چینی پھیل گئی ہے اور رات گئے اکثرسرکاری افسران اورانکے ملازمیں کی جانب سے ریکارڈافسران کے بنگلوں میں منتقل کرنے میں نظر آتے ہیں،کرپٹ افسران کی جانب سے کرپشن کے ذریعے سرکاری خزانہ لوٹ کر درجنوں گاڑیاں خریدی گئیں تھی جو ان کے اور ان کے خاندان کے زیر استعمال تھیں،ان کوغائب کردیا گیا ہے، ضلع بدین کے شہریوں نے نیب سندھ اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ ضلع بدین کے کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا قومی خزانہ واپس دلایا جائے۔