بدین میں حیسکو کی جانب سے ناہندگان کے خلاف آپریشن جاری

Badin WAPDA Officers Operation

Badin WAPDA Officers Operation

بدین (عمران عباس) بدین میں حیسکو کی جانب سے ناہندگان کے خلاف آپریشن جاری، شہر کے مختلف علاقوں میں تین سو سے زائد غیر قانونی کنیکشن منقطع کردیئے گئے، بیشتر علاقہ مکینوں نے ہونے والے آپریشن کو درست قرار دے دیاجبکہ حیسکو عملداروں نے پولیس کی جانب سے ساتھ نا دینے کی بھی شکایات کردیں۔۔

بدین شہر کے مختلف علاقوں ، شاہی بازار، چانڈیہ نگر، عابد ٹاؤن ، قائد اعظم روڈ اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے، ایل ٹی تاریں نسب کرنے اور ناہندگان کے خلاف ایل ایس ذوالفقار علی جمالی کی سربراہی میں آپریشن جاری ہے، اکثر علاقہ مکینوں نے اس عمل کو درست قرار دے دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام قابل تحسین اقدام ہے جس کا بلا تفریق تسلسل ضروری ہے، علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم چوری کرینگے تو لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگا، دوسری جانب ایل ایس ذوالفقار جمالی کا کہنا تھا کہ آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہی بازار میں تاریں نصب کرنے کے بعد ان تاروں کو آگ لگاکردی بجلی چوری کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ اس پورے معاملے پر پولیس ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

ذوالفقار جمالی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دونوں کے دوران تین سو سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں اور یہ آپریشن جاری رہے گا۔۔