بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی کے قریب غیرت کے نام پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا

Badin Gril Murder

Badin Gril Murder

بدین (عمران عباس) بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی کے قریب غیرت کے نام پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی میں پیش آیا جب خانہ بدوشوں کی بستی میں ملزم گلزار ماچھی نے اپنی بیس سالہ بیوی گلشاد کو گلا دبا کر قتل کر دیا ملزمہ ایک بچی کی ماں بھی تھی ورادات کے بعد ملزم فرار ہونے کی کوشش میں گلاب لغاری کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کی چال چلن صحیح نہیں تھی جس کے باعث میں نے اسے قتل کیا ہے۔۔۔۔