بدین ،حیدرآباد ریلوے سیکشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Badin Train Track

Badin Train Track

حیدر آباد : بدین حیدرآباد ریلوے سیکشن مرمت نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جبکہ بدین میں ریلوے اسٹیشن سے ٹریک کی پپٹریاں ہی اکھیڑ لی گئیں ، جو کسی بھی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

ریلوے حکام کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث بدین حیدرآباد ریلوے سیکشن خطرناک حد تک شکستہ ہو گیا ہے تقریبا 100 کلو میٹر طویل ٹریک کی حالت مختلف مقامات سے انتہائی زبوں دکھائی دیتی ہے جبکہ بدین میں ریلوے اسٹیشن سے نامعلوم چور ریلوے ٹریک کی پٹریاں ہی اکھیڑ کر کے گئے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث حیدرآباد بدین ریلوے ٹریک پہ کبھی کبھار چلنے والی اکلوتی ٹرین کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے رابطہ کرنے پر اسٹیشن ماسٹر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اعلی حکام ہی کچھ بتا سکتے ہیں ۔