بدین شہر کے وارڈ 4 کے مکین افتحار بلوچ کی بیوی ایک سال سے،ائے پلاسٹک اینمیا مرض میں مبتلا

Aplastic Anemia

Aplastic Anemia

بدین (عمران عباس) بدین شہر کے وارڈ 4 کے مکین افتحار بلوچ کی بیوی گذشتہ ایک سال سے،ائے پلاسٹک اینمیا جیسے خطرناک مرض میں مبتلا، غربت کے باعث علاج کرانے سے قاصر،مخیر حضرات اور سندھ حکومت سے علاج کی اپیل، تفصیلات کے مطابق بدین وارڈ 4ڈی سی آفیس کے قریب کا رہائشی غریب ملازم افتخار بلوچ کی نوجوان بیوی رحمت عرف شمائلہ گذشتہ ایک سال سے اے پلاسٹک اینمیا جیسے موذی مرض کاشکار ہیں جس بیماری میں خون بننا بند ہوجاتا ہے۔

مقامی طور پر علاج کرانے کے باوجود افتخار کی بیوی صحتیاب نہ ہو سکی جبکہ ڈاکٹروں نے علاج کے لیے این آئی بی ڈی یا اسپتال آغا خان اسپتال کراچی کا مشورہ دیاہے جسکا تخمینہ بائیس لاکھ سے زائد بتایا جاتا ہے انتہائی غریب ملازم علاج کرانے سے قاصرہے افتخار کا کہناتھا کہ انہوں نے مقامی طور پر علاج کرانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ڈاکٹروں نے آغاخان اسپتال کراچی کا مشورہ دیا اور وہ علاج کرانے سے قاصر ہیں،انہوں نے مخیر حضرات،ملک ریاض اور حکومت سندہ سے اپیل کی ہے کہ بیوی کاعلاج کرانے کے لیے انکی مدد کرکے زندگی بچائی جائے۔۔