بدین میں اینٹی کرپشن ٹیم کا مختیار کار آفیس پر چھاپا

Arrested

Arrested

بدین (عمران عباس) بدین میں اینٹی کرپشن ٹیم کا مختیار کار آفیس پر چھاپا، رشوت لینے کے الزام میں مختیار کار اور پٹواری گرفتار۔

اینٹی کرپشن ٹیم کے سرکل آفیسر ساجد منیر شاہ کی رہنمائی میں سول جج بدین ون جمال الدین سیال کے ساتھ مل کر مختیار کار آفیس پر چھاپا مارا، رمضان لونڈ نامی شخص نے اینٹی کرپشن آفیس میں شکایات کی تھی کہ پٹواری حاجی رسول بخش بھرگھڑی کھاتا تبدیل کرنے کے لیئے پانچ ہزار رشوت طلب کررہا ہے جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے موقع پر چھاپا مار کر پانچ ہزار رشوت کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پٹواری کو چھڑانے کے لیئے مختیار کار بدین جمن جھیجو نے زور زبردستی کی جس پر ٹیم نے مختیار کار کو بھی پٹواری کے ساتھ گرفتار کرلیا اور اینٹی کرپشن تھانے پر لے گیا جہاں پر دو گھنٹے بیٹھانے کے بعد اعلی حکام کی مداخلت پر انہیں رہا کردیا گیا جبکہ پٹواری کو لاکپ کرکے ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔