بدین میں انڈس سول اسپتال کے زیر اہتمام ورلڈ ہارٹ ڈے منایا گیا

Badin World Hart Day

Badin World Hart Day

بدین (عمران عباس ) بدین میں انڈس سول اسپتال کے زیر اہتمام ورلڈ ہارٹ ڈے منایا گیا، سول سرجن اور ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے لوگوں میں آگاہی کے لیئے سیمینار منعقد کرکے سول اسپتال بدین سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

انڈس سول اسپتال بدین کے زیر اہتمام ورلڈ ہارٹ ڈے منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد عام لوگوں کودل کے امراض سے بچنے کی معلومات دینا تھا بدین سول اسپتال میں منعقد سیمینار میں ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارشد علی خواجہ نے بتایا کہ دنیا میں اس وقت 17.1ملین لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کی اصل وجہ ہے شوگر، بلڈ پریشر موٹاپا اور بہت سی ایسی وجوہات جس کے باعث لوگ اس بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ارشد خواجہ نے مزید بتایا کہ مکمل اپنا میڈیکل چیک اپ، بلڈ پریشر پر کنٹرول، کولسٹرول کو کنٹرول، تمباکو نوشی کوترک کرنا،روزانہ ورزش، اپنے وزن پر کنٹرول، دل کو منظبوط بنانے والی غذا کا استعمال، اور اپنے غسے پر قابو رکھنے سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے، اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر کوثر میندھرو نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن احتیاط کرنے سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں سگریٹ نوشی بہت کرتا تھا لیکن جب میں نے ارادا کر دیا کہ مجھے اس عادت کو چھوڑنا ہے تو میں نے اس عادت کو چھوڑ دیا اس لیئے سب کو اپنے ارادوں کو مظبوط کرکے دل کے امراض کے اسباب سے بچنا چاہئے، سیمینار میں بدین سول اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر کوثر میندھرو، ڈاکٹر عبدالسلام خاصخیلی، اور دیگر سینئر ڈاکٹرز نے کیک بھی کاٹا گیا ،پروگرام کے آخر میں سول اسپتال سے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی گئی۔