بدین: اسلامی جمعیت طلبہ جانب سے عزم عالیشان ہمارا پاکستان کے عنوان پر مقابلے منقعد

Badin News

Badin News

بدین (رپورٹ۔ عمران عباس) اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے العباس ہال بدین میں عزم عالیشان ہمارا پاکستان کے عنوان پر اسکولز اور کالیج کے طلبہ و طالبات کے جاننب سے قرائت، نعت خوانی، تقریر اردو، سندھی، انگریزی، ڈرائینگ، سائنسی ماڈل، ٹیبلوز، خاکے کے مقابلے منقعد کیئے گئے۔

جس میں ضلع بھر کے پرائیویٹ و سرکاری اسکولز کے طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ اکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،پروگرام کے مہمان خصوصی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ، ناظم صوبہ حافظ سلمان خالد، جنرل سیکریٹری صلاح الدین، ڈویژن کے ناظم عمیر شمس، جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی، جنرل سیکریٹری الھبچایو ھالیہپوٹہ و دیگر نے خطاب کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ اسلامی جمیعت طلبہ کالیج اور اسکولز کے طلبہ کی ملک گیر طلبہ تنظیم ہے۔

طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مختلف پروگرامات کا انعقاد کرتی ہیں۔ پروگرام کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں میں تعلیم کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اور بچوں کا مستقبل دلچسپ پروگرام کا انعقاد کرنا ان سے وابستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی خوشحالی کے لیے طلبہ و طالبات کو بیدار کریں گے۔

اور طلبہ ہی مستقبل کے معمار ہیں وہ مللک کی تقدیر بدل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا مستقبل طلبہ کے ہاتھوں میں ہے۔ تبدیلی صرف محنت سی ہی آ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک پاکستان کے اندر تعلیم تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے ۔ ملک میں اسلامی تہذیب کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔ اور ملک میں مغربی تھذیب کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ملک میں لاقانونیت کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔