بدین میں جماعت اسلامی کی جانب سے شہریوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Badin JIB

Badin JIB

بدین (عمران عباس) بدین میں جماعت اسلامی کی جانب سے شہریوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، افطار میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بدین سے دیکھتے ہیں عمران عباس کی یہ رپورٹ جماعت اسلامی کی جانب سے رمضان المبارک میں شہریوں اور علماہ اکرام کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی کی روایت اس رمضان المبارک میں بھی برقرار ہے۔

بدین کے مقامی ہال میں تاجروں ،علماء،صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر جما عت اسلا می سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کے ٹی او آرز پر نواز شریف کی حکو مت سنجیدہ نہیں دکھائی دیتی ہے حزب اختلاف کی جانب سے عید کے بعد کو ئی بھی فیصلا کر سکتی ہے ، انہو ںنے کہا کے ملک میں ہو نے والی کرپشن اور اس میں ملوث کسی بھی سیا سی پا رٹی کا لیڈر ملوث ہو لیکن اس کا احتساب ضرور ہونا چا ہیئے۔۔

جماعت اسلا می کے صو بائی امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے بدین پریس کلب میں سینئر صحا فی محمد علی بلیدی سے ان کے والد کی وفات پر ان سے تعزیت بھی کی اس مو قع پر جما عت اسلا می بدین ضلع کے امیر مو لا نا غلا م رسول احمدانی،جنرل سیکریٹری اللہ بچا یو ہا لیپوٹہ بھی مو جود تھے