بدین: صحافی حاجی خالد محمود گمھن کو قتل کی دھمکیاں دینے خلاف نعری بازی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس ) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر سانگھڑ کے شہید صحافی اکبر کیریو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، بدین کے سنئیر صحافی حاجی خالد محمود گمھن کو قتل کی دھمکیاں دینے، جوئی کے صحافی محمد بخش ببر پر بااثر شخصیت کے تشدد ،سلام کوٹ مٹھی کے صحافی کلدیپ لوہانے پر ایک ایم این اے کا تشدد ، اور دو نجی اخبارات کی آفیس پر ہونے والے حملوں کے خلاف اور ان تمام پرتشدد کاروایوں میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ایوان صحافت اور بدین پریس کلب کے مشترکہ صحافیوں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے وائس پریزیڈنٹ تنویر احمد آرائیں، شوکت میمن، خالد محمود گھمن، حنیف زئی، شفیع میمن، عبدالمجید ملاح،عبداللطیف زرگر ،مرتضیٰ میمن، عبدالشکور میمن، عمران عباس خواجہ، راجہ شکیل گھانچی، اختر شاہ، سانون خاصخیلی، رازق کھوسہ، امید علی چانگ، اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی میں صحافیوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف سخت نعریبازی بھی کی گئی اس موقع پر صحافیوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلسل صحافیوں کو نشانا بنایا جا رہا ہے جس پر حکومت کوئی بھی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے، انہوں نے کہا حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والوں میں ایک تو نامعلوم لوگ شامل ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکتی لیکن جو سرعام حملہ بھی کرتے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں جس کے خلاف پولیس میں کئی بار شکایات بھی کی گئی ہیں ان تک بھی پولیس نہیں پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں پر حملے کرنے والے بااثر ہونے کے ساتھ طاقتور بھی ہیںاس لیئے حکومت ان کا کچھ بھی بھگاڑ نہیں رہی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزاد صحافت پر حملہ کرنے والوں اورصحافیوں کو دھمکیاں دینے والوں کو فوری گرفتار کرکے سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔