بدین کراچی ھائی وے پر سوزوکی پک اپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی

Badin Accident

Badin Accident

بدین (عمران عباس) بدین کراچی ھائی وے پر سوزوکی پک اپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد زخمی، چار کی حالت تشویناک، حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

بدین کراچی ہائے وے پر چار میل سم نالے کے قریب تیز رفتاری کے باعث سوزوکی الٹ گئی جس میں کولہی برادری کے 34افراد سوار تھے سب کے سب زخمی ہو گئے، جن کو فوری طبی امداد کے لیئے بدین سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

چونتیس افراد میں سے سات خواتین پانچ بچے اور باقی مرد شامل ہیں جن میں سے چار افراد جن میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہے ان کی حالت نازک ہونے کے باعث ان کو حیدآباد منتقل کردیا گیاہے، جبکہ باقی افراد کا علاج جاری رہے۔

سارے کے سارے افراد بدین کے شہر گولاڑچی سے کڈھن جارہے تھے جو زمینوں پر مزدوری کرے ہیں۔