بدین کی خبریں 13/10/2015

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) سجاول کے سینئر صحافی سیف اللہ جونیجو اور کراچی میں ایک سندھی اخبار کی آفیس پر حملے کے خلاف بدین کے صحافیوں کی جانب سے تنویر آرائیں، شوکت میمن، عبدالمجید ملاح، عبداللطیف زرگر، عبدالحمید سومرو، راجا شکیل گھانچی، عمران عباس خواجہ، ھارون گوپانگ، محمود گھمن، انیس میمن، اختر علی شاہ، دودو پنھور،اشفاق میمن، حسین سومرو اور دیگر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ حملے میں ملوث حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے، رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ صحافی پر حملہ ایک ادارے پر نہیں بلکہ پوری میڈیا پر حملہ ہوتا ہے ، صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور حملے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس ) بدین شہر میں دن دھاڑسٹی تھانے کے برابر سے دکاندار سے ڈکیتی، شہر کے علی ٹائون سے موٹر سائیکل چوری،
اسلحہ بردار ڈکیت موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آیا اور 90ہزار نقد رقم چھین کرآسانی سے فرار ہوگئے۔
بدین کے علاقے پوسٹ آفیس میں سٹی تھانے کے برابر میں رحمت اللہ کھٹی کی دکان پر بیٹھے ہوئے اس کے بیٹے زاھد حسین سے موٹر سائیکل پر سوارڈکیت نے اسلحے کے زور پر دکان میں موجود 90ہزار روپے نقد چھین نے کے بعد باآسانی فرار ہوگیا، واقعے کی اطلاع سٹی تھانے میں دے دی گئی ، ڈکیتی کی واردات کے خلاف ماجد راجپوت، ذوالفقار بھنبھورو اور دیگر نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی بدین ابرار حسین نیکوکارہ سے اپیل کی کہ وہ شہر میں ڈکیتی اور چوریوں کی برھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف نا اہل پولیس اور ایس ایچ او خلاف سخت کاروائی کریں ، اس سلسلے میں سٹی انچار اے ایس آئی شبیر چانڈیو نے بتایا کہ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جبکہ پیسے چھین نے والا جلد گرفتار ہوگا اور پیسے بھی برآمد کرلیئے جائیں گے، دوسری جانب بدین کے علی ٹائوں سے غلام نبی سولنگی کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نا معلوم چور چوری کرکے لے گئے جس کے اطلاع اور رپورٹ سٹی تھانے میں درج کروادی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس) محرم الحرام کے دوران ضلع بدین کے 9امام بارگاہیں انتہائی حساس قرار ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیئے رینجر بھی طلب۔۔
محرم الحرام میں امن امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیئے 2100پولیس اہکار کے ساتھ رینجر کے ایک سو جوان اور 13موبائلوں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینگے، ایس ایس پی بدین ابرار حسین نیکوکارہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران 113چھوٹے بڑے ماتمی جلوس ضلع کے مختلف شہروں سے برآمد ہونگے جن میں سے امام بارگاہ کاشانیہ زینبیہ ، مرکزی امام بارگاہ ماتلی، مرکزی امام بارگاہ کڈھن، مرکزی امام بارگاہ تلہار اور مرکزی امام بارگاہ کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ کھوسکی ، بدین ، نندو شہر اور کھورواہ شہر سمیت نو مختلف شہروں کی امام بارگاہوں سے نکلنے والے ماتمی جلوسوں کو بھی انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ، محرم الحرام کے دوران 1778پولیس اہلکار262ہیڈ کانسٹیبل، 53اسسٹنٹ سب انسپیکٹر 26سب انسپیکٹر اور چار گزیٹڈ افسران اپنے فرائض سرانجام دینگے، ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ، ضلع انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کے لیئے آرمی کے 100جوانوں کو سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیئے گذارش کی گئی ہے۔۔