بدین: غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر کے مختلف اتحادیوں کی جانب سے شٹر ڈاﺅں ہڑتال کی کال

Badin Talhar Dharna

Badin Talhar Dharna

بدین (عمران عباس) بدین کے شہر تلہار میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر کے مختلف اتحادیوں کی جانب سے شٹر ڈاﺅں ہڑتال کی کال، اتحاد میں عورت اتحاد بھی شامل، بدین حیدرآباد روڈ بند، سینکڑوں مسافر گاڑیوں میں پھنسے رہے۔

ضلع بدین کے میں حیسکو کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ، آج بدین کے شہر تلہار میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری اتحاد نے شٹرڈاﺅں ھڑتال کی کال دی جس پر شہریوں نے پورا شہر بند کر کے لگائے جانے والے دھرنے میں شرکت کی، اس دھرنے کی خصوصی بات یہ تھی کہ اس میں تلہار کی عورت اتحادی کی جانب سے بھی بھرپور شرکت کی گئی تھی۔

جس کے بعد دھرنے کی رونق میں اور بھی اضافہ ہوگیا، دھرنے میں موجود خواتین سخت گرمی اور روزے میں بھی دھرنے میں بیٹھی رہیں ، دھرنے کے باعث بدین حیدرآباد روڈ بند ہوگیا اور بدین سے تلہار، ماتلی اور حیدرآباد جانے والے سینکڑوں مسافر کئی گھنٹوں تک گاڑیوں میں پھنسے رہے۔۔۔