بدین کے مقامی ہال میں یتیم بچوں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا

AL Khidmat Foundation

AL Khidmat Foundation

بدین (عمران عباس) الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع بدین کی جانب سے آرفن کیئر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ”سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے“ کہ عنوان پر بدین کے مقامی ہال میں یتیم بچوں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بچوں نے مختلف قسم کے دلچسپ پروگرامات پیش کیے جس میں تقاریر، ملی نغمے ، ترانے اور ٹیبلوز پیش میں حصہ لیا۔

تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع بدین کے صدر عبداللطیف کھوسہ ، آرفن کیئر پروگرام کے انچارج عبدالشکور، الخدمت کے میڈیا کوآرڈینیٹر ایم اے عادل اس کے علاوہ نور الدین ، ایاز للطیف بھی موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع بدین کے صدر عبداللطیف کھوسہ نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔

بچوں کے تعلیمی اخراجات اور فیملی کے لیئے راشن بھی دیا جاتا ہے الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت چلنے والا پروجیکٹ جو کہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے بچوں کے لیئے کلاس پہلی سے میٹرک تک ماہانہ3500اسکالرشپ دی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بچوں میں جسمانی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیئے مختلف پروگراموں کو انعقاد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔