بدین کی خبریں 28/9/2015

Badin Muncipal

Badin Muncipal

بدین (عمران عباس) میونسپل کمیٹی بدین کی نااہلی کے باعث بدین شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، گلی اور راستوں پر کھڑا پانی گاڑیوں اور پیدل چلنے والے لوگوں کے لیئے پریشانی کا سبب بننے لگا، انتظامیہ خاموش تماشائی۔عید قرباں کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود بدین میونسپل کمیٹی کا عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہو نہ سکا، پورے شہر میں نالوں اور گٹروں کا پانی ٹھرنے کے باعث بدین شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے ، شہر کے مختلف راستوں غریب آباد، کھوسکی اسٹاپ، شاہنواز چوک اور دیگر راستوں پر کھڑے گندے پانی کے باعث شہری پیدل چلنے سے قاصر ہیں، کھوسکی روڈ پر بھٹی مسجد کے سامنے کھڑے پانی کی وجہ سے نمازیوں کو نماز ادا کرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بدین اور میونسپل انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث چھٹیوں پر گیا ہوا عملہ تاحال اپنی ڈیوٹیوں پر واپس لوٹ نہ سکاہے جس کے باعث پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ، شہریوں نے حکومت سندھ اور ضلع حکومت سے اپیل کی ہے کہ شہر سے گندے پانی کے اخراج کو یقینی بنایا جائے اور شہر میں موجود کچرے کو جلد سے جلد اٹھایا جائے تاکہ کچرے اور گندے پانی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس) بدین اور تلہار کے ٹی ایم اوز کے خلاف ھائی کورٹ میں پٹیشن دائر، تنخواہوں کے علاوہ باقی رقم کرپشن کے ذریعے ہڑپ کرلی جاتی ہے، اس ماہ کی 28تاریخ کو کورٹ میں پیش ہونے کا حکم۔۔سندھ ھائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ کے وکیل ایڈوکیٹ فیاض آرائیں کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن نمبر سی پی ڈی 483-484-485کے تحت بدین اور تلہار کے ٹی ایم اوز کو حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر بدین کے ذریعے نوٹس جاری کرکے اس ماہ کی 28تاریخ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے،وکیل کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹی ایم او بدین کو ہر ماہ ایک کروڑ 88لاکھ روپے جبکہ ٹی ایم او تلہار کو ایک کروڑ60لاکھ سے زائد کی رقم ملتی ہے جس میں سے ملازمین کی تنخواہیں نکال کر باقی رقم کرپشن کے ذریعے ہڑپ کرلی جاتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Child Death

Child Death

بدین(عمران عباس)بدین شہر کے مرکز سے گذرنے والی نہر میں معصوم بچہ ڈوب کر فوت ہوگیا، نوجوان شریف سہڑات کا ڈھائی سالا معصوم بیٹا ریحان ایک روز قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد ورثاءنے پورے شہر میں ڈھونڈا لیکن بچے کا کہیں بھی پتہ چل نا سکا رشتیداروں کی جانب سے اغواہ کا شک بھی ظاہر کیا گیا تھااور بدین کے سٹی تھانے میں این سی بھی درج کروادی تھی ، بدین شہر کے مرکز سے گذرنے والی قاضیہ واھ نہر کے پانی کو بندکرواکر بچے کی تلاش کی گئی تقریباََ ایک دن کے بعد بدین کے قریب آرمی شوگر ملز کے قریب سے گذرنے والی اسی نہر سے بچے کی لاش مل گئی ، بچے کی لاش کو قریبی قبرستان میں دفنا دیا گیا۔