بدین میں 15 روز قبل قتل ہونے والے نور محمد سومرو کے قاتل گرفتار نھ ہونے پر احتجاجی مظاھرہ

Protest

Protest

بدین (عمران عباس) بدین میں 15 روز قبل قتل ہونے والے نور محمد سومرو کے قاتل گرفتار نھ ہونے پر بدین پولیس کے خلاف سومرا برادری کے سینکڑوں افراد نے غریب آباد چوک پر احتجاجی مظاھرہ کر کے دھرنا دیا۔

پولیس کے خلاف شدید نعر یبازی..بدین شھر میں ٹنڈوباگو روڈ پر واقع ایک گاؤں میں 15 روز قبل پانی کے تنازع پر دو گروپوں جونیجا اور سومرا برادری میں تصادم ہوگیا تھا جس میں بندوق کے فائر اور کلہاڑیوں کی زد میں آکر سومرا برادری کے ایک عورت سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جس میں نور محمد سومرو نامی شخص شدید زخمی ہونے کے باعث فوت ہو گیا تھا۔

قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف آج سومرا برادری کے سینکڑوں افراد نے غریب آباد چوک پر دھرنا دیا اور بدین حیدرآباد اور بدین کراچی روڈ بند کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو گئی۔

دھرنے میں شریک لوگوں نے پولیس کے خلاف سخت نعر یبازی کی اور پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پیسے لیکر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے انہیں سزائیں دلائیں جائیں۔