بدین اور گردونواح میں گذشتہ پانچ گھنٹوں سے تیز ہواﺅں کے ساتھ مٹی کا طوفان جاری

Dust Storm

Dust Storm

بدین (عمران عباس) بدین اور گردونواح میں گذشتہ پانچ گھنٹوں سے تیز ہواﺅں کے ساتھ مٹی کا طوفان جاری، کاروبارے زندگی مفلوج، شہری گھروں تک محصور۔نظامِ زندگی بری طرح متاثر،ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلوں کو بھی نقصان۔ بدین شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گذشتہ پانچ گھنٹوں سے تیز ہواﺅں کے ساتھ مٹی کا طوفان جاری ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیاہے،شہری گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں، بدین اور اس سے ملحقہ ساحلی علاقوں مین بھی مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔

مٹی کے طوفان کے باعث ہزاروںایکڑز پر کاشت کی گئی گندم، گنے اور سورج مکھی کی فصلون کو بھی نقصان پہنچا ہے اور مٹی کا طوفان گذشتہ کئی گھنٹوں سے بدستور جاری ہے۔