بدین کی خبریں 11/10/2015

بدین (عمران عباس) بدین میں پانی کی شدید قلت ، ایک بار پھر واٹر سپلائی کی جانب سے گندے اور بدبو دار پانی کی سپلائی کی جانے لگی، شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث ناکارہ فلٹر پلانٹس پر لوگوں کی رش۔۔ تفصیلات کے مطابق بدین شہر اور گردونواح کے علاقوں میں واٹر سپلائی کی جانب سے بدبو دار اور گندا پانی فراہم کیا جارہاہے جبکہ صاف پانی کی شدید قلت کے باعث لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کے بعد لوگوں میں پیٹ کی مختلف بیماریوں نے بھی جنم لے لیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں غریب آباد، کینٹ روڈ، سیرانی روڈ ، شاہ برہان روڈ، عابد ٹاﺅں ، گولاڑچی روڈ، عابد ٹاﺅن، علی ٹاﺅں اور دیگر علاقوں میں واٹر سپلائی کی جانب سے پانی سپلائی نہیں کیا جا رہا جبکہ جن علاقوں میں پانی فراہم کیا جارہا وہ انتہائی بدبو دار اور گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ الیکشن قریب ہونے کے باوجود یہاں کے منتخب نمائندے شہر کے کسی بھی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کس منہ سے اب وہ ہمارے پاس ووٹ لینے کے لیئے آئیں گے جب کہ وہ ہماری بنیادی ضرورتوں کو بھی پورا نہیں کرسکتے ، شہریوں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کے لیئے ضلع بدین کی حکومت پر دباﺅ ڈالا جا ئے اور ہمارے مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔۔۔

…………………………………..
…………………………………..

بدین (عمران عباس) اقلیتی برادی کی نوجوان لڑکیوں کے اغواہ، قتل اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف پروگریسو یوتھ فورم اور انڈس اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، رہنماﺅں کاوش لطیف ، نارائن کولہی، ایس ایس ٹی کے کارکن سانول گوپانگ، کامریڈ ویر جی کولہی اورڈاکٹر ھیمن کولہی نے خطاب کرتے ہوئے کہ ھندو نوجوان لڑکیوں کے قتل میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان لڑکیوں کو زبردستی اغواہ کیا جا رہاہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی برادری کے لوگوں کو تحفظ دیا جائے اور ان واقعیات میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے۔۔۔۔

…………………………………..
…………………………………..

Badin News

Badin News

Badin News

Badin News