بدین میں ایک این جی او کی جانب سے دو روزہ فری آنکھوں کی طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گی

Badin Eye Camp

Badin Eye Camp

بدین (عمران عباس) بدین میں ایک این جی او کی جانب سے دو روزہ فری آنکھوں کی طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈھائی سو سے زائد مریضوں کا علاج کرکے انہیں مفت میں ادویات بھی دی گئیں۔

بدین میں ہینڈز نامی این جی اوکی جانب سے دو روزہ مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے آئے ہوئے ڈھائی سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کرکے ان کی آنکھوں کا علاج کیا گیا، کراچی اور حیدرآباد سے آئی ہوئی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی زیر نگرانی پچاس سے زائد مریضوں کا آپریشن کرکے مریضوں کو مفت ادویات، اور چشمے بھی دیئے گئے۔ جبکہ کچھ مریضوں کو حیدرآباد اور کراچی بھی رفر بھی کیا گیا،

لگائی جانے والی کیمپ کی اطلاع ایف ایم اور پمفلٹس کے ذریعی لوگوں تک پہنچائی گئی، جب کہ این جی او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ ضلع بدین کے شہریوں کی سہولت کے لیئے لگائی گئی ہے ،آئے ہوئے مریضوں کا کہنا تھا کہ ایسی کیمپس کے انعقاد سے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی مریضوں کو بیحد فائدہ پہنچتا ہے۔