بدین میں جشن آزادی کا دن جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

بدین (عمران عباس) بدین میں جشن آزادی کا دن جوش و جذبے سے منانے کا اعلان، دربار ھال بدین میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین غلام قادر جونیجو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14اگست کے دن مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر کی آفیس کے سامنے قومی پرچم لہرایا جائے گا، جس کے بعد اسکول کے بچوں کے درمیاں ملی نغمے، نعت خوانی، قومی ترانے کے مقابلے کیئے جائینگے، ضلع بھر کی اسپتالوں میں داخل مریضوں میں مٹھایا تقسیم کی جائیں گی، اے ڈی سی ٹو نے پانچوں تحاصیل کے اسسٹنٹ کو ہدایات دیں کے وہ اپنے اپنے علاقوں میں قومی پرچم لہرا کر تقریبوں کو انعقاد کریں۔۔

Badin News

Badin News