بدین کی خبریں 26/8/2015

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) بدین پولیس کی کاروائیاں ، ملزمان اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ 16 سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ، چرس ، ہیروئن،شراب، اسکوٹر ، چنگ چی مین پوری اور گھٹکا برآمد تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں مختلف تھانوں بدین ، ماتلی، ٹنڈو غلام علی، کڑیو گھنور، تلہار، پنگریو، راجو کھانانی اور کڈھن کی حدود سے 16 سے زائدمنشیات فروشوں اور جرائم میں ملوث ملزمان ذوالفقار علی کھوسہ، شانو خواجہ، چنیسر لغاری، مشتاق علی سموں، رضوان علی جمالی، ممتاز علی کھوسہ، اکبر عرف اکو ملاح ، شعیب احمد لوہار،محمد ابراھیم لغاری، سلیمان کھوسہ، وسیم پرھیاڑ، صدیق چوہان، بچل جت ، ساجد علی خاصخیلی ، سیف الرحمان جت، عامر رضا جت کو گرفتار کرکے ان سے 900 لیٹر کچی شراب، 300 گرام چرس، 5 گرام ہیروئن، 1100 گھٹکا، 500 مین پوری، 2چوری کے موٹر سائیکل، 1 چوری کی چنگ چی، ایک غیر قانونی رائفل کے علاوہ 11 رائونڈس کو برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جب کہ ملزمان پر مقدمہ درج کرکے ان کو جیل بھیج دیا گیا ہے، یاد رہے کہ ایس ایس پی بدین ابرار حسین نیکوکارا نے بدین میں جرائم کے خاتمے تک خاموش نہ بیٹھنے کا عہد کیا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس)واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف بدین میں احتجاجی مظاہرہ، ڈویزنل چیرمین واپڈا غوثہ خان پٹھان، جنرل سیکریٹری سب ڈویزن بدین ذوالفقار علی جمالی، اللہ بخش کاتیار، میر عزیز ٹالپر، کی سربراہی میں واپڈا آفیس سے بدین پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے واپڈا کی امکانی نجکاری کا فیصلہ ہزاروں ملازمین کو بیروزگار کرنے کی سازش ہے جسے ہم کسی بھی صورت میں ہونے نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ اس نجکاری سے سب سے زیادہ غریب عوام پراثر پڑے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر عابد شیر علی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس کام کو سرانجام دے رہا ہے جس میں حکومت پاکستان اور پنجاب کی حکومت ملی ہوئی ہے ، احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے عابد شیر علی کے خلاف سخت نعریبازی بھی کی۔