بدین پولیس کی کاروائی، ضلع بھر کے تھانوں پر 20 سے زائد کیس رجسٹرڈ

SSP Ibrar Hussain Nekukara

SSP Ibrar Hussain Nekukara

بدین (نمائندہ جناح) بدین پولیس کی کاروائی ،ضلع بھر کے تھانوں پر 20 سے زائد کیس رجسٹرڈ، کچی شراب، چرس، گھٹکا، زعفرانی، مین پوری، غیر قانونی اسلحہ برآمد، ایک روپوش ملزم سمیت 25سے زائد ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا… تفصیلات کے مطابق ایس پی بدین ابرار حسین نیکورا کے حکم پر ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کردی ہے۔

گذشتہ تین دنوں کے دوران ضلع بھر کے مختلف تھانوں کھوسکی، ٹنڈو غلام علی، ماتلی، کڈھن، نندو شھر، تلھار، کھورواھ، راجو کھانانی اور بدین میں کاروائی کے دوران 2315 لیٹر کچی شراب، 811 گرام چرس 5995 گھٹکے 195 زعفرانی برآمد کرکے ملزموں عبدالستار بھٹی، روو کولھی،غلام محمد لغاری، خدا ڈنو لغاری، پوڑھو نظامانی، حنیف بھٹی، محمد امین جٹ، روپشی کولھی، خدا بخش ملاح، عبدالمجید، سمیت 20 سے زائد منشیات فروخت کرنے والے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ سی آئی اے نے کاروائی کے دوران عبدالمجید درس کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اس کے علاوہ ایک اور ملز محمد اسماعیل کو کڈھن تھانے کی حدود سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 12 بور کی ایک غیر قانونی پسٹل کو قبضے میں لے لیا۔