بدین پولیس اور سی آئی اے کا اشراب کی بٹھیوں پر چھاپہ، 13000 ہزار سے زائد کچی شراب برآمد

Liquor Drum

Liquor Drum

بدین (عمران عباس) بدین پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کاروائی میں دونوں کے دوران شراب کی بٹھیوں پر چھاپے، 13000 ہزار سے زائد کچی شراب برآمد، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کی احکامات پر بدین پولیس اور سی آئی اے پولیس نے سماجی برائیوںاور منشیات کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے گذشتہ دو دنوں میں بدین کے نواحی علاقوں بوکھی اور غلام محمد خاصخیلی دیہاتوں میں تین بٹھیوں پر چھاپے مارکر 13000ہزار لیٹر سے زائد کچی شراب اور پانچ سو لیٹر سے زائد تیار شراب برآمد کرلی ہے، کاروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار بھی کرکے ان پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کردیا ہے جبکہ منیشات کے کاروبار میں ملوث تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بدین پولیس ماڈل تھانہ کے ایس ایچ او محمد ابراہیم جتوئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے اختتام سے ہی ہم نے بدین شہر میں منشیات اور سماجی برائیوں کے خلا ف کاروائیاں تیز کردی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ بدین اور گردونواح میں منشیات کا کاروبار عام ہو چکا ہے جس کو میں اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر جڑ سے اکھاڑ دوں گا، ابراہیم جتوئی نے مزید کہا کہ کچی شراب میں کیمکل ملایا جاتا ہے جس کے پینے سے بیشتر افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔