بدین میں پولیس کی سربراہی میں واپڈا کا کریک ڈاﺅں جاری

Wapda

Wapda

بدین (عمران عباس) بدین میں پولیس کی سربراہی میں واپڈا کا کریک ڈاﺅں جاری، ایک سو سے زائد غیر قانونی کنیکشن کو کاٹ دیا گیا،غیر قانونی کنیکشن استعمال کرنے والے فرار۔تفصیلات کے مطابق بدین اور گرد نواح میں واپڈا والوں کا پولیس کے ہمراہ آپریشن جاری ہے جبکہ ایس ڈی اوذوالفقار جمالی ، اللہ بخش کاتیار، محمد اسماعیل کھوسو اور دیگر عملے نے ایک سو سے زائد غیر قانونی کنیکشن کو کاٹ کر تار کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

جبکہ غیر قانونی کنیکشن استعمال کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اس کے علاوہ 15سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جنہوںنے بل ادا نہیں کیئے تھے جبکہ گرفتار ی کے بعد بل ادا کرنے پر ان کو رہا کر دیا گیا۔