بدین پولیس اور حیسکو چوروں کی مشترکہ ملی بھگت سے شہریوں کے لاکھوں روپے کا صفایا کردیا گیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین پولیس اور حیسکو چوروں کی مشترکہ ملی بھگت سے شہریوں کے لاکھوں روپے کا صفایا کردیا گیا۔بدین میں چوری کی وارداتوں میں سنگین اضافہ ہوچکا ہے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت بھی محفوظ نہیں پولیس نے چوروں کو کھلی چھوٹ دے دی چوریوں کا بازار گرم نے کے لیے حیسکو افسران بھی پولیس کا کردار ادا کرنے لگے طویل لوڈشنڈنگ کے باعث پورا شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے

چوری کی واردات کی ایسی درخواستیں وصول ہونے کے بعد چوروں کی گرفتاریاں دور رہیں پولیس افسران ڈکیتی کی جگہ کا معائنہ کرنے یاایف آئی آر درج کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے۔ شہر کے اندر ہونے والی چوریوں کا اندازہ صرف قائد آباد کے علاقے سے لگایا جا سکتا ہے جس کے مطابق حنیف سولنگی کے گھر ایک ٹی وی، حاجی احمد گھانچی کے گھر سے گھریلو مصنوعات، پھوٹو شیدی کے گھر سے ٹی وی اور موبائل، بھگڑو میگھواڑ کے گھر سے ایک موبائل دو ہزار روپے نقد، عبدالغفور قمبرانی کے گھر سے ایک بکری، علی انور شاہ کے گھر سے واشنگ مشین اور ایک پنکھا، عبدالرحیم جروار کے گھر سے گھریلو مصنوعات، علی بخش نوتکانی کے گھر سے پانچ ہزار روپے نقد اور روشن علی قاضی کے گھر سے چھ ہزار نقد چوری ہوچکے ہیں۔

بدین شہر کے پولیس افسران کو پولیس افسران حیسکو اور چوروں کی رحم و کرم پر چھوڑ گیا ہے پولیس امن کو قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور چوروں کو پکڑنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے بدین شہر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شہر کی نازک صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ سماج دشمنوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔