بدین پولیس نے پریمی جوڑے کو ڈھونڈنے کے لیئے گاؤں پر چڑھائی کرڈالی

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس) بدین پولیس نے پریمی جوڑے کو ڈھونڈنے کے لیئے گاؤں پر چڑھائی کرڈالی، تصادم،فائرنگ اور گھروں کو آگ لگنے کے باعث عورتوں، بچوں سمیت 15سے زائد افراد زخمی ہوگئے، ایک ماہ قبل سکندر جمالی کی نوجوان بیٹی خدیجہ نے پیار کی شادی کی جس کے بعدگاؤں کے مبینہ جرگے کی جانب سے کارو کاری کرکے مارنے کے فتواہ ملنے کے بعد پریمی جوڑا گاؤں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بدین کے شہر نندو کے نواحی گاؤں اللہ رکھیو بھرگھڑی میں جوڑے کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے گاؤں کا گھیراؤں کیاگیا جس کے بعد بغیر وارنٹ اور لیڈیز پولیس کے گاؤں میں داخل ہوگئے جس کے بعدگاؤں کے لوگوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا جس کے بعد گاؤں والوں نے مبینہ طور پر ایس ایچ او تلہار منظور کورائی اور ایک اہلکار قربان ملانو کو یرغمال بنا لیا جس کی اطلاع پر بدین ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس کاروائی کے لیئے گھروں میں داخل ہوگئی اور عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایااور مبینہ طور پر گھروں کو آگ لگادی، پولیس تشدد میں یوسف بھرگھڑی،مسمات بیگم بھرگھڑی، محرم بھرگھڑی، پیر بخش سمیت 15سے زائد افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد گاؤں والوں نے بدین کڈھن روڈ پر دھرنا دیا رات تک جاری رہا۔

اس سلسلے میں گاؤں کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پائمال کرکے گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں کو تشدد کو نشانا بنا ہے اور گھر میں موجود قیمتی سامال بھی پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے، دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کاروائی کے بعد بھی پریمی جوڑا پولیس کے ہاتھ نہیں آیا۔