بدین میں مرغی فروش مافیا کے آگے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے

Chicken

Chicken

بدین (عمران عباس) بدین میں مرغی فروش مافیا کے آگے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے، ضلع بھر میں مرغی فروش مافیا کا راج ، مرغی کا گوشت غریب طبقے کی خریدنے کی پہنچ سے ددر، مرغی مافیا نے مرغی کے گوشت میں 50سے 70روپے کا ہوش روبا اضافہ کردیا، انتظامیہ خاموش۔

بدین میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک سے 50روپے سے 70روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے ، جب کے مرغی فروشوں کے آگے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، ضلع بھر میں مرغی فروشوں کا مافیا سرگرم ہوگیا ہے جس کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں۔

قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث مرغی کا گوشت غریب طبقے کے کھانے کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے، دوسری جانب پرائز کنٹرول اتھارٹی بھی اس معاملے میں خاموش تماشی بنی بیٹھی ہے، مرغی کے گوشت میں اچانک سے اضافے سے بدین کے شہری نالاں نظر آتے ہیں۔