بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

Wahid Bakhsh Chandio

Wahid Bakhsh Chandio

بدین (عمران عباس) بدین کی یونین کاؤنسل کڈھن کے گاؤں نبی بخش چانڈیو کا مکین لیاقت علی چانڈیونے اپنی اہلیہ زبیدہ چانڈیو کے ہمرہ اپنے 25 سالا جواں بیٹے واحد بخش چانڈیو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف گذشتہ روز بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پراس نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے نوجوان بیٹے واحد بخش کو زمین کے پانی کے تنازع پرمنظر علی چانڈیو اور اس کے ساتھیوں نے قتل کردیا تھا جس کو آج 16ماہ ہوچکے ہیں لیکن قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ قاتلوں اور ان کے ساتھیوں نے ہماری 30ایکڑ زمین پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور ہمیں اپنے گاؤں بھی جانے نہیں دے رہے ہیں۔

ملزمان انتہائی بااثر ہیں اگر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی کی جاتی ہے تو ان بھی فائرنگ کی جاتی ہے اور پولیس پھر سے واپس آجاتی ہے، ہمیں مخالفین سے جانی اور مالی خطر ہ ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہمارے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ہماری زمینیوں پر سے قبضہ ختم کرواجا ئے اور ہمیں جان کا تحفظ دلایا جائے۔