بدین کی خبریں 29/8/2015

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) بدین کے ریلوے اسٹیشن محلے کی مکین مسمات جنت اوٹھو، مومل اوٹھو، نالے چگو اوٹھونے اپنے بچوں کے ہمرا بدین پریس کلب کے سامنے ایس ایچ اور بدین اور لیڈی پولیس کانسٹیبل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے علامتی بھوک ہڑتال کرکے کہا کہ بدین پولیس کی لیڈی کانسٹیبل رحیماں چانڈیو نے مسمات جنت اوٹھو سے 4لاکھ روپے سے زائد پیسے حج کرانے کے بھانے ہڑپ کردیئے ہیں جب پیسے واپس کرنے کے لیئے کہا تو رحماں نے جھوٹے مقدمے دائر کرانے کے ساتھ جان لیوا دھمکیاں بھی دیں، انہوں کہا کہ اس واقع کی اطلاع ایس ایس پی بدین ابرار حسین نیکوکارا کو بھی جس نے انصاف کی یقین دہانی کرائی اور ایس ایچ او بدین کو انصاف فراہم کرنے کے لیئے حکم دیالیکن ایس ایچ او بدین نے لیڈی پولیس رحیماں کے ساتھ ملکر ان پیسوں سے ہاتھ اٹھانے کے لیئے دبائو ڈال رہا ہے ، انہوںنے ڈی آئی جی حیدرآباد اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ میرے پیسے واپس دلواکر مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور پولیس کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیکر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین(عمران عباس)سندھ میں 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع بدین حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے ، ضلع بدین کو دو میونسپل کمیٹیوں، دس ٹائون کمیٹیوں اور 68یونین کائونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیئے ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسراور اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسرزکی ٹریننگ کے بعد تعیناتی کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے ، الیکشن کمیشنر بدین عبدالصمد کے مطابق ڈپٹی کمپشنر بدین کو بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ دیگر 14محکموں کے 18گریڈکے14 افسران کورٹرننگ (آر اوز)آفسرز تعینات کیا جائے گا جن کی ٹریننگ کا مرحلہ بھی الیکشن آفیس بدین کے عملے کی جانب سے مکمل کرلیا گیا ہے جو کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پُر کرکنے میں ان کی معاونت کرینگے، ضلع بدین میں 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 6لاکھ 40ہزار 640مرد اور خواتین حق رائے دہی استعمال کرینگے ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع بدین کی 68یونین کائونسلوں میں سے ہر ریونین کائونسل کو چار وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی مکمل تعداد 272ہے جبکہ الیکشن کمیشن بدین کی جانب سے ووٹر لسٹوں کی تکمیل کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور بلدیاتی انتخابات سال 2012کی پرانی ووٹر لسٹوں کے مطابق ہونگے، بدین اور ماتلی کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ کھوسکی ، پنگریو، تلہار ، ٹنڈوباگو، نندو شہر، شہید فاضل راہو، کڑیو گھنور، راجو کھانانی، ٹنڈو غلام علی اور کڈھن کو ٹائوں کمیٹیوں کا درجہ دیا گیا ہے، حلقہ بندیوں کی تکمیل کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب پولنگ اسٹیشن کی تکمیل کا مرحلہ الیکشن کمیشن بدین کی جانب سے شروع کردیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین(عمران عباس) سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع بدین کی ضلع کونسل کا اجلاس مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالحمید میمن ڈپٹی جنرل سیکریٹری الطاف جسکانی، مرکزی پریس سیکریٹری عاشق علی سولنگی اور دیگر کی رہنمائی میں بدین کے مقامی ھال میں منعقد ہوا جس میں ضلع بدین کی تحصیل کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی جس میں 13ستمبر پر حیدرآباد میں ہونے والی ریلی میں شرکت کے لیئے بدین سے 500موٹر سائیکلوں اور 200گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ شرکت کا بھی فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلی کے سلسلے میں لوگوں سے ملکر ان کو شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) پ ٹ الف ضلع بدین کی جانب سے اساتذہ کے جائزمطالبات کے حل کے لیئے چھٹے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، بھوک ہڑتال میں شامل رہنمائوں محمد حنیف شاہانی، خلیل احمد ترک، گل حسن بھمبرو، زاھد عباسی ، اقبال بوھڑ، محمد ملاح، علی اکبر مندھرو، آفتاب میمن، صالح سومرو اور دیگر نے کہا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات کو حل نہیں کیا جاتا بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔