بدین میں ہونے والی حالیہ بارشوں کو 15 روز گذر چکے

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) بدین میں ہونے والی حالیہ بارشوں کو 15 روز گذر چکے لیکن ابھی تک بارش کا پانی گھروں سے نکالا نا جا سکا، سیرانی روڈ کے علاقہ مکینوں نے بارش کا پانی اخراج نا ہونے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا۔۔۔

بدین میں حالیہ ہونے والی بارشوں کو 15روز گذر چکے ہیں لیکن میونسپل انتظامیہ شہر کی اکثر علاقوں سے بارش کے پانی کا اخراج نہیں کرسکی ہے، سیرانی روڈ پیر ملوک شاہ محلے کے علاقہ مکینوں نے بارش کا پانی اخراج نا ہونے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔

مظاہرے میں مرد، خواتین اور معصوم بچے بھی شامل تھے جنہوں نے میونسپل عملے کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی، مظاہرین کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جن کو ہم نے ووٹ دیا وہ نمائندے ابھی تک ہمارے پاس نہیں پہنچے ہیں، انہوں مزید کہا کہ گھروں میں گندہ پانی جمع ہونے سے مختلف بیماریوں نے جنم لے لیا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ہمارے گھروں سے بارش کے پانی کے اخراج کو یقینی بنایا جائے۔۔