بدین میں پولیو وورکر سے ساتھی ملازم کی زیادتی

Badin Gril News

Badin Gril News

بدین (عمران عباس) بدین میں پولیو وورکر سے ساتھی ملازم کی زیادتی،ملزم نے زیادتی کے دوران فحش ویڈیو بنائی جس کی بنیاد پر وہ خاتون کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا معاملہ کھل جانے پہ ملزم اہل خانہ کے ہمراہ گھر چھوڑ کر فرار۔۔

پولیس کے مطابق واقعہ بدین کے نواحی گاﺅں غلام حسین پرھیاڑ میں پیش آیا جہاں صحت مرکز میں کام کرنے والا ملازم اللہ ڈنو میگھواڑ اپنی ساتھی پولیو ورکر مریم ملاح کو بلیک میلنگ کے ذریعے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ،ملزم نے کئی ماہ قبل خاتون سے زیادتی کی اور اسکی فحش ویڈیو بھی بنائی جس کے بنیاد پر وہ خاتون مریم ملاح کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا مگر معاملہ کھل جانے پر ملزم اہل خانہ کے ہمراہ گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ ماڈل ٹاﺅن تھانہ پہ لڑکی سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے