حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے داماد مولاءکائنات حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی خوشی میںبدین میں جشن منایا گیا

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے داماد مولا ءکائنات حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی خوشی میںبدین میں جشن منایا گیا۔

مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں مرکزی ریلی شاہنواز چوک سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے گشت کرتی ہوئی مہران چوک پر پہنچی جہاں پر مولائے کائنات کی شان میںغلام حسنین ، علی محمد اور دیگر نے قصیدے بیان کیئے گئے، جس کے بعد مولانا سید نادر علی شاہ نے خطاب کیا اور حضرت علی ؑکی شان بیان کی، ریلی میں خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے صدر شجاعت علی خواجہ ، انصار حسین پنجتنی ،امان اللہ کورائی، عرفان ملاح، محرم ملاح، عمران عباس خواجہ، کے علاوہ خواجہ قوم اور دیگرقوموں کے افرادنے بھرپور شرکت کی، ریلی میں مولا علی ؑ کے قصیدوں پر رقص بھی کیا گیا، بعدازاں یہ ریلی شاہنواز چوک پر اختتام پزیر ہوگئی ، ریلی کے دوران لنگر اور سبیل کا بھی اہتمام کیا گیاتھا جبکہ شہر کی مختلف مساجدوں اور امام بارگاھوں کو چراغاں بھی کیا گیاتھا۔