بدین کی خبریں 17/6/2015

 Kamaal Khan Badin

Kamaal Khan Badin

بدین (عمران عباس) سندھ میں پیپلزپارٹی کا کوئی متبادل نہیں ہے آنے والی بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا، مخالف چاہے کتنے بھی اتحاد کریں بلدیاتی الیکشن میں پی پی مخالف عوامی سمند میں ڈوب جائیں گے ان خیالات کا اظہار پی پی ایم این اے کمال خان چانگ نے بدین میں رئیس لیاقت علی بلیدی کی رہائشگاھ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی پی موجودہ حکومت سندھ نے مختلف سرکاری محکموں میں ہزاروں لوگوں کو نوکریاں دی ہیں سینکڑوں دیہاتوں کو روڈ، راستے اور بجلی کی اسکیمیں دی ہیں جبکہ محکمہ تعلیم اور صحت میں بہتری لانے کے لیئے اقدام اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماتلی شہر میں 4کروڑ کی لاگت سے پارک تعمیر کرنے کے لیئے زمین کا انتخاب کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے باعث لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور آنے والے الیکشن میں نوجوان قیادت کو ٹکٹیں دی جائیں گی تاکہ اہم عہدوں پر فائز ہوکر عوام کی خدمت کریں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے گذشتہ روز راہوکی کے قریب گاؤں نور محمد گنبھیر میں خودکشی کرنے والی 6بچوں کی ماں لاجو کولہی اور اس کی شوہر کیول کولہی کے ورثاء کے ساتھ تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے لاجو اور کیول کے بچوں سے ملاقات کرکے انہیں پچاس ہزار روپے نقد بھی دیئے اور کہا کہ وہ ان یتیم بچوں کی کفالت کرینگے، دوسری جانب ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ڈی آئی جی غلام نبی میمن کے سسر حاجی صالح میمن، بدین کے سینئر صحافی محمد عثمان انصاری کی بیٹی بختاور، مسلم لیگ ن کے رہنما جان محمد انصاری کی والدہ کی وفات پر بھی ان کے گھروں پر جاکر تعزیت کی اور مرحومین کے لیئے دعاء مغفرت مانگی، اس کے علاوہ مبینا طور پر زہر دیکر بھینسیں مارنے والے واقعے پر بھینسوں کے مالک عبدالکریم ملاح کے پاس جاکر دکھ کا اظہار کیا اور اس کو دو بھینسیں لیکر دینے کا بھی اعلان کیا اس موقعے پر مرتضیٰ میمن، پیزوز شاھانی، واحد بخش چانڈیو، ندیم مغل اور صالح میمن بھی ساتھ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Badin News Photo

Badin News Photo

بدین(عمران عباس)زین پبلک اسکول اینڈ کالیج بدین میں کلاس ساتویں کے طالب علم اور دار العلوم سعیدیہ جامع مسجد قطر سے حفظ القرآن کی سعادت حاصل کرنے والے حافظ زریاب علی بن سیف علی چودھری نے وفاق المدارس پاکستان کے تحت ہونے والے سالانا امتحانات میں سو میں سے سو نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ضلع بدین کی تاریخ میں پہلا طالب علم جس نے مکمل نمبر حاصل کیئے ہیں زین ایجوکیشن سوسائیٹی کے چیر مین زین العابدین مرزا ایڈوکیٹ زین پبلک اسکول اینڈ کالیج کے پرنسپال مرزا کلیم احمد اور دیگر سینئر ٹیچر رانا محمد وسیم، محمد علی بلیدی، اس کے علاوہ دارالعلوم سعیدیہ بدین کے مہتمم اور وفاق المدارس پاکستان ضلع بدین کے کوآرڈینیٹر مفتی عبدالغنی گوپانگ، دارالعلوم سعیدیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا فتح محمد مہری، جنرل سیکریٹری عبدالرحیم گوپانگ، شعبہ تحفیظ القرآن کے مدرس قاری عبدالجمیل و دیگر نے حافظ زریاب علی کی پہلی پوزیشن آنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Zaryab

Zaryab

بدین(عمران عباس)بدین کے شہر تلہار میں این جی اوز کے نام پر سینکڑوں خواتین سے لاکھوں روپے نقد رقم اور سونے کا فراڈ کرکے فرار ہونے کا انکشاف، ہمارے علائقوں میں آکر لوگوں کو بے وقوف بنا کر ہر عورت سے 5سے 10ہزا لیئے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینکڑوں کارڈ بھی ہتھیا لیئے، تفصیلات کے مطابق تلہار، ماتلی، ٹنڈو محمد کی سینکڑوں خواتین نے سیشن جج بدین کی عدالت میں اپیل دائر کرنے کے لیئے پہنچیں لیکن سیشن جج بدین عدالت میں نہ ہونے کے باعث متاثرہ خواتین ایس پی بدین کی آفیس پہنچیں اور درخواست دی جہاں پر ایس پی بدین کی آفیس میں موجود ڈی ایس پی بدین شوکت شاہانی نے فراڈ کرنے والی این جی اوز کی عورت زیب النساء بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن بدین تھانے کے اہلکاروں نے ان خواتین کو یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا کہ یہ کیس ہمارے تھانے کی حدود میں نہیں ہے آپ تلہار تھانے پر جاؤ، درخواست میں متاثرہ عورتوں نے بتایا کہ این جی اوز کی آڑ میں فراڈ کرنے والی عورت زیب النساء بھٹی نے ہمارے علاقوں تلہار، ماتلی اور ٹنڈو محمد خان میں آکر سماجی تنظیم کی جانب سے دیہاتوں میں سلائی سینٹر قائم کرنے کے لیئے ان کی مدد کرنے کے بدلے میں انہی سینٹرز پر گاؤں کی خواتین کو ملازمتیں دینے کے وعدے کیئے جبکہ سینٹر قائم کرنے کے لیئے ہر دیہات سے 5سے 10ہزار روپے وصول کیئے گئے اس کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اے ٹی ایم کارڈز بھی ہم سے یہ کہہ کر لے گئی کہ پیسے نکلواکر وہ ہمیں دے جائے گی اس کے علاوہ سونے کے زیور بھی یہ کہہ کر اپنے ساتھ لے گئی کہ وہ اس سونے کو بینک میں گروی رکھواکر ہمیں بنا ویاج قرضہ دلائے گی، متاثرہ عورتوں رشیدہ ملاح، امینہ، زاہدہ، غلام زھرا اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ نقد رقم، سونے زیور اور اے ٹی ایم کے کارڈ کی کل قیمت بیس لاکھ سے زائد ہوتی ہے جو ہم سے فراڈ کرکے ہڑپ کرلی گئی ہے انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ تلہار میں فراڈ کرنے والی عورت کے ساتھ ایک شخص سید قربان علی شاہ بھی ملوث ہے جس کے ذریعے یہ عورت مختلف دیہاتوں میں جاکر اپنے جوہر دکھاتی ہے انہوں نے کہا کہ قربان شاھ تلہار شہر میں سرعام گھوم رہا ہے اور اس کو تلہار پولیس کی سرپرستی بھی حاصل ہے متاثرہ عورتوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس پی بدین سے اپیل کی کہ فراڈ کے ذریعی حاصل کی گئی نقد رقم، سونے زیور اور اے ٹی ایم کارڈز کو واپس دلایا جائے اور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔