بدین کے نواحی گاﺅں میوں ملوک میں بااثر افراد کا ضعیف العمر خاتون پر تشدد

Old Women

Old Women

بدین (عمران عباس) بدین کے قریبی شہر پیرولاشاری کے نواحی گاﺅں میوں ملوک میں بااثر افراد کا ضعیف العمر خاتون پر تشدد، ماںکی عمر کی خاتون کے گلے سے دوپتہ کھینچ کر مرے ہوئے کتے کے گلے میں باندھ کر اسی ضعیف خاتوں سے مرے ہوئے کتے کو گھر کے آگے سے ہٹوایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بدین کے قریبی شہر پیرولاشار ی کے نواحی گاﺅں میوں ملوک میں پیش آنے والے واقعے کا انکشاف ہونے اور میڈیا پر خبریں آنے کے بعد تلہار پولیس نے ملزمان عثمان جونیجو اور اس کے بیٹے کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کردیا اور ملزمان کو جیل بھیج دیا، مذکورہ ضعیف العمر خاتون آمی جونیجو نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ روز قبل بااثر شخص عثمان جونیجو اور اس کا بیٹا خادم جونیجو اپنے گھر کے سامنے مرا ہوا کتا دیکھ کر آگ بگولا ہوگئے اور اور میرے گھر کے اندر داخل ہوکر مرا ہوا کتا اٹھانے کے لیئے دباﺅ ڈالا

اس نے کہا کہ میرے انکار پر انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے گلے میں پڑا ہوڈوپٹا کھیچ کر مرے ہوئے کتے کے گلے میں باندھا اور اس اس کتے کو زبردستی مجھ سے کھنچوا کر میری تذلیل کی گئی جس کے بعد میں بیہوش ہوگئی ، ہوش آنے کے بعد میں اپنے گھر والوں کے ساتھ تلہار تھانے پر گئی جہاں پر میں نے مذکورہ بااثر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا ، اس خبر کے بعد مذکورہ بااثر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں اور گاﺅں چھوڑنے پر مجبور کررہے ہیں

انہوں نے ایس ایس پی بدین سے اپیل کی کہ جان کا تحفظ فراہم کیا جائے، دوسری جانب اس واقعے کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد تلہار پولیس نے ایکشن لیا اور مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا۔